دکی اور پسنی دھماکہ، دو اہلکار ہلاک، دو زخمی

42

بلوچستان کے ضلع دکی میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ پسنی میں دو اہلکاروں کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دکی کے علاقے لونی تلاؤ کچ میں پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عبدالرحمن اور نواب کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار چمالنگ کے علاقے سے آنے والے کوئلے کے ٹرکوں کے قافلے کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اہلکار موٹر سائیکل پر گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے پسنی میں ہونے والے حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق حکام نے کردی ہے۔

خیال رہے کہ کل پنجگور کے علاقے چیدگی میں بھی پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جبکہ اہلکاروں کی ہلاکت اطلاعات سامنے آئے ہیں۔