بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جانبحق ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ادھر چھتر میں گھریلو تکرار پر بیٹے منظور احمد نے فائرنگ کرکے اپنے ہی باپ محمد یعقوب سمالانی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزید برآں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے محب اللہ نامی کان کن جانبحق جبکہ پستہ خان، سکنہ قلعہ سیف اللہ زخمی ہوگیا ہے۔
لاش اور زخمی کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔


















































