بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے دو بلوچ نوجوانوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے وہ جبری طور پر لاپتہ ہیں۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ریاض سید، رہائشی کوسر بازار، اور جہانزیب ولد جامل، رہائشی سولن بازار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے رات کے وقت دونوں گھروں پر چھاپہ مارا اور نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

















































