نصیر آباد: فائرنگ کے واقعات میں ایک جانبحق 6 زخمی

151

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد کے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں پہنیار پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے جس کی شناخت سلیمان خان شر کے نام سے ہوئی ہے جو سردار اللہ وریا خان شر کے بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قتل پرانے دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

 

دریں اثناء نصیرآباد میں گولہ چوک پر دو گروہوں کے بیچ تصادم کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس حوالے مزید معلومات آنا باقی ہے۔