سبی اور مستونگ میں کارروائیاں، شاہراہ اور چوکی پر کنٹرول

115

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سبی کے علاقے کٹ منڈائی میں دو گھنٹوں سے زائد عرصے تک شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر رکھا تھا اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی۔

اسی دوران مستونگ کے علاقے کانک میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر قبضہ کر لیا۔ حملے کے دوران اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کیا گیا اور ایک گاڑی نذر آتش کر دی گئی۔

دونوں واقعات میں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، ناہی ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔