پسنی: روڈ حادثہ، حق دو تحریک کا رہنما جاں بحق، دو زخمی

39

ماکولا کے قریب ٹریفک حادثہ، حق دو تحریک کے کارکن حفیظ کیازئی جاں بحق، دو زخمی

پسنی کے علاقے ماکولا کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں حق دو تحریک کے کارکن حفیظ کیازئی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں کاکا حسین واڈیلہ اور وسیم صمد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔