بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فورسز پر دھماکہ خضدار کے علاقے کرخ میں اس وقت ہوا جبوہ علاقے میں پیدل پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے آج تیسرے روز کرخ کے علاقے میں سی پیک روٹ پر بلوچ آزادی پسندوں کا کنٹرول برقرار ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آزادی پسندوں نے مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کیئے ہیں جبکہ اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔
ایک علاقہ مکین نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز فورسز نے اپنے پوسٹوں سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے جو مختلف پر لگے ہیں تاہم سی پیک روٹ بدستور آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔



















































