کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

16

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ، تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6099ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔

وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 1:30 بجے سیکیورٹی فورسز نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویٹ وہاب غنی کو لاہور سے گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کر دیا، جو باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہاب غنی کی باحفاظت بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔