ایک لاپتہ بلوچ خاتون دوران حراست تشدد کے بعد شہید

370

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے سے فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والی ایک بلوچ خاتون فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے حراست میں تشدد سے جانبر نا ہوکر شہید ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون شہید غوث بخش کی بہو تھی، جنہیں خاندان کے دوسرے خواتین و بچوں کے ہمراہ گذشتہ ماہ دوران آپریشن پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے ملکر جبری طور پر اغواء کیا تھا۔

یاد رہے مذکورہ خاندان کے کئی افراد فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔