خاران میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

24

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ سرمچاروں نے 25 ستمبر بروز جمعرات بوقت دوپہر ایک بجے خاران شہر کے وسط میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر جدید و خو کار ہتھیاروں اور گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا، حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصان کے علاوہ کیمپ کے اندر موجود عسکری ساز و سامان اور سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کے دیہاتوں، پہاڑوں، شہروں میں اور شاہراہوں پر قابض پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی پر کاربند ہے جس کی وجہ سے قابض فورسز نہ صرف جانی نقصان اٹھا رہے ہیں بلکہ نفسیاتی اور ذہنی طور پر شکست خوردگی کا شکار ہیں۔ ان کی اس ذہنی شکست خوردگی، خوف اور شدید اضطراب کو دور کرنے کیلئے ریاست عام افراد اور سویلین آبادیوں کو جبر اور تشدد نشانہ بنارہی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خاران میں قابض پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔