ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار ایک شخص کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے چتکان کے بازار سے پاکستانی سیکورٹی فورسز و خفیئہ اداروں کے اہلکار ایک شخص کو اغواء کر کے لے گئے جو تاحال لاپتہ ہے۔
لاپتہ شخص کی شناخت وشدل ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جو سیاہ دمب گچک کا رہائشی ہے۔