قلات اور مچھ میں بم دھماکے، فورسز کو نقصانات کا سامنا

351
File Photo

قلات اور مچھ میں بم دھماکوں میں پاکستانی فورسز اور ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے تین دھماکوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات کے علاقے جوہان میں مکی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک ریلوے ملازم زخمی ہوا جبکہ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔