کولواہ میں پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

103

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چوبیس مئی 2025 کو صبح 9 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کولواہ، گیشکور کے علاقہ ساجدی بازار میں اس وقت بم دھماکہ کرکے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جب دشمن فورسز کے چار اہلکار فوجی گاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے روڈ کی اسکریننگ کرتے ہوئے وہاں پہنچے جہاں پہلے ہی سے موجود سرمچار بم نصب کرکے ان کا انتظار کررہے تھے۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا ہے کہ بم دھماکہ سے دو فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک نائیک ولی سجان شامل ہے جو نوشہرہ کا رہائشی تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا قابض پاکستانی فوج اور دوسرے سکیورٹی فورسز بلوچستان بھر میں سرمچاروں کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے والے فوجیوں کے نام اور تعداد اکثر چُھپاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کولواہ میں پاکستانی فوج پر آئی ای ڈی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوج میں خدمات انجام دینے والے پشتون، سرائیکی اور سندھی اہلکاروں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی میں پنجابی جرنیلوں کا ساتھ نہ دیں اور بلوچستان میں خدمات انجام دینے سے انکار کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کولواہ ساجدی بازار کے مقام میں قابض پاکستانی فوج کو آئی ای ڈی بم دھماکے کی ویڈیو تنظیم کے میڈیا سیل آشوب میں جلد شائع کی جائے گی۔