دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح دس بجے قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی میں ایک ٹرک اور پجارو کے بیچ پیش آنے والے حادثے میں دو جانبحق اور ایک زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق مرنے والوں کی شناخت اسد اور ملک مندوخیل جبکہ زخمی شخص کی شناخت حمیداللہ ولد حسیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ جانبحق ہونے والے افراد کی نعشیں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔