پنجگور: جبری گمشدگیوں اور بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

125

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جبری گمشدگیوں، بدامنی اور روز گار کی بندش کے خلاف آج بی این پی (عوامی) کے کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔

پنجگور میں جاری ہڑتال کے باعث تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز مکمل بند ہیں۔

خیال رہے کہ پنجگور میں گذشتہ ہفتے دو بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جبکہ اس جبری گمشدگی کے بعد لواحقین کی جانب سے دھرنا دے کر سی پیک روڈ کو مکمل بند کردیا گیا اور ایک ریلی بھی نکالی گئی۔

بعدازاں شرکاء اور حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد دھرنا موخر کیا گیا، حکام نے مذاکرات کے دوران کہا تھا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران دونوں بھائیوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاہم دونوں بھائی ابتک بازیاب نہ ہوسکے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پنجگور میں تین افراد قتل ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجگور کے زیادہ تر لوگوں کا روز گار باڈر سے وابستہ ہیں باڈر بندش اور پابندیوں کی وجہ سے بارڈر کا کاروباری متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان تمام واقعات کے خلاف آج پنجگور میں شٹرڈاون کی جاری ہے۔