بلیدہ: آبادی کے اندر پاکستانی چیک پوسٹ کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

297

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے گلی، زُندان، میں آبادی کے اندر پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ لگانے کے خلاف اہلیان گلی بلیدہ نے احتجاج کرکے روڑ بند کر دیا ۔

اس احتجاج میں علاقہ مکینوں نے کافی تعداد میں شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ باہوٹ بازار میں پہلے ایک چک پوسٹ موجود ہے جس سے لوگ بیزار ہیں اب ہم زُندان میں آبادی کے آندر نئے چک پوسٹ لگانے نہیں دیں گے کیوں کہ ان چیک پوسٹوں پر عام آبادی کو تنگ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے مذکورہ علاقے اور ارگرد کے آبادیوں میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں تعینات جبکہ رات کو آبادیوں میں سرچ لائٹ لگانے کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کا رویہ غیر انسانی ہے اس طرح کی حرکتوں سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے فورسز کے گھروں کے سامنے سے ہٹا جائے ۔