ڈاکٹر سعید بادینی کے رہائی کیلئے مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش

495

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کئے جانے والے بولان میڈیکل کالج کے طالب علم سعید بلوچ کے بحفاظت رہائی کے لئے مختلف طلباء تنظیموں اور شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے.

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مظاہرین مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کشمنر کے دفتر سامنے پہنچ گئے. جبکہ انکسب روڈ پر احتجاج کی وجہ سے ہاکی چوک، وائٹ روڈ، کسٹمر چوک، چمن پھاٹک اور جی پی او چوک کے اطراف بد ترین ٹریفک جام ہوگئی.

جبکہ مظاہرین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا گیا ہے، مظاہرین کو روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں  پرٹرک کھڑے کر دیئے گئےہیں.

واضح رہے طالبعلم سعید بلوچ کو دو دن قبل فورسز کے اہلکاروں نے کالج کے مین ہاسٹل سے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا.