سوئی سے اوچ پاورپلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردیا ـ بی آرجی

222

بلوچ ری پبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سوئی سے اوچ پاور پلانٹ جانے والے 24 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

بی آر جی کے ترجمان کا کہنا تھا گزستہ شب بلوچستان کے ضلع نصیراباد کے علاقے ربی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ جانے والے24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ـ۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا دھماکے کے بعد اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔