کیچ: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

148

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راشد ولد داد اللہ نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔

مسلح حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جبکہ حملے کے فورا بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ اس سے قبل مقتول کے والد کو قتل ہوچکے ہیں۔