کولواہ، ہیرونک اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

334

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گیارہ اگست یوم آزادی بلوچستان کے دن مستونگ، کولواہ اور ہیرونک میں تین حملے کیے جس میں حواس باختہ دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گیارہ اگست کی صبح مستونگ میں پاکستانی فوج کے میجر کے گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے گر کر پھٹ گیا جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ رات سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں فوجی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

مزید کہاکہ ایک اور حملے میں گذشتہ رات کولواہ میں کڈے ہوٹل کے قریب قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چودہ اگست ایک سیاہ دن ہے اور اس دن مقبوضہ بلوچستان میں قابض کی آزادی کے نام نہاد دن بلوچ سرزمین پر قابض کی تمام تقریبات ہمارے نشانے پر ہونگے۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک حملے جاری رکھیں گی۔