سبی: پولیس آفیسر پر دستی بم حملہ

420

بلوچستان کے علاقے سبی میں کریکر بم دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

کریکر بم دھماکے میں پولیس آفیسر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم پولیس آفیسر دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار سبی پی ایچ ای کے دفتر کے قریب گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع پر تفتیش شروع کردی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔