مستونگ: مسلح افراد کی ناکہ بندی، پولیس تھانے پر حملہ

1

مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کرکے وہاں موجود اسلحہ و دیگر سرکاری سامان ظبط کرلئے۔

بلوچستان ضلع مستونگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متعدد اسلحہ برادر مسلح افراد نے درینگڑہ کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی اور چیکنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے قریبی پولیس تھانے پر حملہ کرکے پولیس کا اسلحہ و دیگر سرکاری سامان اپنے قبضے میں لے لئے۔

تاہم واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج ہی مستونگ سے مسلح افراد نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو انکے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جہاں بعد ازاں بلوچستان حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اغوا کاروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی و پولیس سے اسلحہ چھین نے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم آج کی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔