لاپتہ افراد کے لواحقین نے تربت میں جاری دھرنے کو آج شام چھ بجے ڈی سی آفس تربت کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرناگاہ سے جاری کردہ اپنے اعلامیہ میں کہاکہ وہ گزشتہ چار دنوں سے شہید فدا چوک پر دھرنا دےکر بیٹھے ہیں انہیں سرکار کی جانب مطمئن کن جواب نہیں ملا ہے لہذا آج شام 6 بجے وہ احتجاجی ریلی کی شکل میں دھرنے کو ڈی سی آفس تربت کے سامنے منتقل کریں گے۔
لواحقین نے تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام شہید فدا چوک پہنچ کر ریلی کا حصہ بنیں۔
یاد رہے کہ اس وقت کیچ کے مختلف علاقے بلیدہ، پیدارک اور تربت سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین تربت شہید فدا چوک پر پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں۔