کیچ: پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ

542

بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زامران کے علاقے کنڈ کاپران کے مقام پر آج مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حملے میں پاکستانی فوج کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔