پاکستان کے شہر ڈی آئی خان میں بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں کے خلاف تربت، کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کا استقبال کرنے پر پشتون قوم دوست رہنما علی وزیر سمیت متعدد پشتون سیاسی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان لوگوں کا سمجھ نہیں آتا جنہیں ہمارا موقف تو سخت لگتا ہے لیکن ریاست کی بربریت پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان میں لانگ مارچ کا استقبال کرنے پر علی وزیر سمیت متعدد پشتون سیاسی کارکنان پر ایف آئی آر درج کیا گیا۔ اب یہ ریاستی بوکھلاہٹ نہیں تو کیا ہے۔