گوادر: انٹی نارکوٹیکس کے ہیڈ آفس پر بم حملہ

182

بلوچستان کی ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے انٹی نارکوٹیکس کے دفتر کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے نیوٹاؤن میں قائم انٹی نارکوٹیکس کے ہیڈ آفس پر نامعلوم پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملے میں فورس کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔