گوادر میں مخبروں کے ٹھکانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

392

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گوادر میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے آلہ کاروں و مخبروں کے ایک ٹھکانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گوادر شہر میں شاہین چوک کے قریب حجام کے دوکان کو بطور ٹھکانہ استعمال کرنے والے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں رضوان ولد سرفراز سکنہ بہاولپور، حسنین ولد دلشاد سکنہ بہاولپور اور عبداللہ ولد اللہ ڈایا سکنہ رحیم یار خان زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکوہ دشمن آلہ کار دوکاندار کی بھیس میں دشمن فوج کیلئے مخبری کا کام کررہے تھے جبکہ دوکان کو بطور ٹھکانہ استعمال کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔