کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ نےبنگلہ دیش کو شکست دےدی

115

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیدی۔

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے راؤنڈ رابن مرحلے کے ساتویں میچ میں بھارتی شہر دھرم شالا میں مدمقابل ہوئیں۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم364 رنز کے ہدف کے تعاقب میں227 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔