کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا کو عبرت ناک شکست کا سامنا

102

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور سری لنکا کے لیے 358 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔