آئی سی سی فائنل میچ کے دوران گراؤنڈ میں آنے والا شخص کون ہے

341

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 فائنل کے دوران ایک شخص سیکیورٹی کو دھوکہ دے کر پچ پر جانے میں کامیاب رہا۔ جس کے بعد سے اسکی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وین جانسن نامی یہ شخص ٹک ٹاکر ہے سڈنی میں رہنے والا یہ شخص ایک سولر پینل فرم کے ساتھ کام کرتا ہے۔ جانسن کے والد چینی نژاد ہیں جبکہ والدہ کا تعلق فلپائن سے ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جانسن نے اس طرح کا اسٹنٹ کیا ہو۔اگست میں جانسن نے انگلینڈ اور اسپین کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال فائنل کے دوران پچ پر حملہ کیا تھا۔

اس موقع پر جانسن نے ’فری یوکرین‘ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس کے فرنٹ پر ’اسٹاپ پٹلر‘ لکھا ہوا تھا۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے پہلے ہاف میں تاخیر ہوئی تھی۔ یہی نہیں، وین جانسن نے 2020 میں ایک رگبی میچ میں بھی خلل ڈالتے ہوئے ’فلاس‘ ڈانس کیا تھا۔ اس اسٹنٹ کے لیے ان پر 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

کرائم برانچ کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق جانسن اس طرح کے اسٹنٹ پبلسٹی کے لیے کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جانسن کو کسی بھی موجودہ بین الاقوامی مسئلے سے خود کو جوڑنے اوربطور ٹک ٹاکر شہرت حاصل کرنے کے لیے میدانوں پر حملہ کرنے کی عادت ہے۔