بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے شاہ مردان کے مقام پر قابض فوج کے اہلکاروں پر اس وقت خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ اپنے پوسٹ کے باہر جمع تھے، حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔