پنجگور: تین افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل، لواحقین نے شناخت کرلی

4

پنجگور میں منگل کی صبح تین افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں، جن کی شناخت بعد ازاں لواحقین نے کرلی۔

ذرائع کے مطابق منگل کی صبح تین افراد کی لاشیں پنجگور سول اسپتال لائی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے دوران ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔

شناخت ہونے والے افراد میں وہاب ولد محمد حیات شہداد زئی ساکن جائین، ابراہیم ولد عزیزاللہ اور شہداللہ ولد نصیر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی شناخت ان کے لواحقین کی جانب سے کی گئی۔