بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ دھماکے کی شدت سے گھروں کے شیشے ٹوٹنے اور زمین لرزنے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی آواز سر اور پیشکان کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارود سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے ایک عسکری ادارے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔


















































