فدائی شوکت حکیم خضدار میں سپرد خاک

905

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ اتھارٹی کمپلکس میں فدائی حملے میں مارے جانے والا آپریشن کمانڈ شوکت حکیم گنگو بلوچ کو خضدار کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر علاقائی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

یاد رہے کہ فدائی شوکت کے والد حکیم گنگو کو واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔

دریں اثنا حملے میں مارے جانے والے حملہ آور فدائی بابر ناصر کی نمازہ جنازہ ملک آباد، کریم جان اور خدا دوست آپسر، تربت کے قبرستان میں سپرد خاک کردیے گئے تھے ۔

جبکہ حملے میں مارے جانے والے کریم جان اور خدا دوست کو آپسر، تربت جب کہ مہروان نواز، ریاض الہی اور مسلم مولابخش کو میناز بلیدہ میں نماز جنازہ کے بعد سرپد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ و تدفین کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔