پنجگور: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی، پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات

1

پنجگور کے علاقے کلگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ میں زخمی ہونے والے کی شناخت جلیل اور ہلاک شخص کی شناخت احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تھا، جنہیں مقامی سطح پر ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان گروہوں پر ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی الزام ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں غیر معمولی آزادی حاصل ہے۔

دوسری جانب، پنجگور کے علاقے بائی پاس میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، حملے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت نائیک توحید کے نام سے ہوئی ہے۔