آج بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ سے متعلق تین مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران عدالت نے استغاثہ کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پیپر بکس تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔
دوسری جانب بے چہرہ ٹرائل سے متعلق آئینی درخواست (سی پی) کی سماعت کے دوران عدالت نے استغاثہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
ادھر سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس شمس الدین عباسی کی سربراہی میں قائم بینچ نے کراچی کے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے قائدآباد تھانے میں درج مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی ۔



















































