آپریشن الماس جاری، ایف ڈبلیو او کیمپ پر حملہ، تنصیبات تباہ اور کمک پر حملے میں متعدد فوجی ہلاک۔ میجر گہرام بلوچ

1

بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کا آپریشن الماس پوری شدت اور کامیابی کے ساتھ تاحال جاری ہے۔ فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے مرکزی کیمپ میں ہمارے جند ندر سرمچاروں نے جامع سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ قابض فوج کے مورچوں، داخلی بیرکس اور انتظامی دفاتر کو دھماکوں کے ذریعے مکمل طور پر تباہ کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فوج کی مدد کے لئے آنے والے فوجی قافلے کو بھی سوب کے جندندر اسنائپر سے مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمارے جند ندر سرمچاروں کے متواتر حملوں میں نقصانات اٹھانے کے بعد قابض فوج کے خوفزدہ سپاہی ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ پر فاصلے سے مارٹر کے گولے فائر کر رہی ہیں۔ ناکامی اور شکست پاکستان فوج کا مقدر ہے اور ہمارے جند ندر مقصد کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گے۔