بلوچستان میں دو مختلف واقعات، فوجی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک

113

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ ضلع وڈھ میں ایک الگ فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ میں بدرنگ کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار فوجی اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران فورسز کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکار ایک سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی سکیورٹی کے لیے علاقے میں نقل و حرکت کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق وڈھ کے علاقے آڑینجی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔