ڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری، حکومت نے قانون و اخلاق کی حدیں پار کر دیں۔لشکری رئیسانی

1

سینئر سیاستدان نوابزاد ہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بی بی عائشہ فیض کی گرفتاری کے ذریعے آج کی حکومت نے قانون و اخلاق کی حدیں پار کر دی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی آئین و قانون لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر توجہ دیں اور اسے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، اس کے تاریخی پس منظر اور حالیہ واقعات پر اظہارِ خیال کیا تھا۔

انہوں نے بلوچ آزادی کی تحریک میں خواتین کے کردار پر بات کی تھی۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آئندہ پرتشدد واقعات کی صورت میں مستونگ کے باغات کو بلڈوز کرنے سے متعلق بیان کی بھی مذمت کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم مقدمے میں شامل دفعات، گرفتاری کی وجوہات اور دیگر قانونی کارروائی کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔