گوادر کے علاقے پدی زر میں شاہی ہوٹل سے 5 اگست 2026 کو نصیب بلوچ ولد عبدالشکور کو پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے شے کہن، تربت سے 23 اپریل 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے کییا ولد محمد عیسیٰ 5 اگست 2026 کو بازیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں تمپ کے علاقے بالیچہ سے بازیاب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

















































