کوئٹہ اور کراچی سے دو افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ کراچی سے جبری گمشدگی کا شکار ایک شخص 13 روز بعد بازیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شہید حاجی رمضان، جبلِ نور بائی پاس سے 40 سالہ دکاندار آصف علی ولد احمد رضا کو یکم اگست 2026 کو شام 4 بجے ان کے گھر سے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔
دوسرے واقعے میں خضدار کے علاقے باغبانہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ دکاندار اسلم بلوچ ولد سکندر زہری کو 13 جولائی 2026 کو کراچی کے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
دریں اثنا، کراچی کے علاقے ملیر سے 29 جولائی 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے عبدالمجید ولد حاجی غلام محمد کو 11 اگست 2026 کو ملیر 15 سے بازیاب کرلیا گیا۔


















































