کھڈکوچہ میں مارٹر گولہ گرنے سے گائے زخمی

28

مستونگ کے تحصیل کھڈکوچہ میں رات گئے نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مویشیوں کے ایک باڑے میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک گائے زخمی ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات کے وقت اچانک مارٹر گولہ مویشیوں کے باڑے میں گرنے سے زوردار دھماکا ہوا، جس سے اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولہ گرنے کے نتیجے میں باڑے میں موجود ایک گائے زخمی ہوئی، جبکہ دیگر مویشیوں کے حوالے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث لوگ خوف کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، ایسے میں رات کے اوقات میں مارٹر گولہ گرنے کے واقعے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات صورتحال مزید واضح نہیں ہوسکے گی۔