بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج صبح سے پاکستانی فوج آپریشن میں مصروف ہے، علاقے میں آبادی پر ڈرون حملوں و فورسز پر آئی ای ڈی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
مستونگ کے علاقے دشت، کمبیلا میں آج صبح سویرے پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا۔ فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اس دوران ڈرون حملوں اور مارٹر گولے فائر کیئے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عام آبادیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔
مزید برآں آپریشن میں مصروف فوج کے پیدل اہلکاروں کو آئی ای ڈی دھماکے میں نقصانات پڑے ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































