بلوچستان: پاکستانی فورسز پر تین حملے، جانی نقصات

138
File Photo

پاکستانی فورسز کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج صبح دالبندین کے علاقے نوکچاہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں آپریشن میں مصروف تھیں۔

دوسری جانب قلات شہر کے قریب دشت کے مقام پر پاکستانی فورسز کی تین بکتر بند گاڑیوں کو مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔

مزید برآں مستونگ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر فورسز کے مورچوں پر تعینات اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ان واقعات میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔