گوادر: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

143

ضلع کیچ کے علاقے دشت شولیگ کے رہائشی عارف ولد یاسین کو گوادر کے علاقے پلیری میں مزدوری کے دوران پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عارف روزگار کی غرض سے گوادر کے علاقے پلیری میں مزدوری کر رہے تھے، جہاں سادہ لباس میں موجود اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے عارف کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی اور نہ ہی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔