کچھی میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

181

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچار بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں غیر معمولی گشت پر تھے کہ راستے میں رفتار ہوٹل کے قریب اچانک قابض پاکستانی فورسز سے ٹکراؤ ہوا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ کافی دیر تک شدید جھڑپیں جاری رہی، اس شدید جھڑپ میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا اور سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔