بارکھان مسلح افراد کی ناکہ بندی: ڈپٹی کمشنر پولیس حراست بعد قتل

351

مسلح افراد نے بارکھان ڈپٹی کمشنر کو تحویل میں لینے کے بعد قتل کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے اطلاعات کے مطابق گھاٹہ چوک کے قریب مسلح افراد نے ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور گھنٹوں تک ناکہ بندی قائم رکھی۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران مسلح افراد نے شناخت کے بعد ڈپٹی کمشنر بارکھان مرید بگٹی اور اسکے محافظوں کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مرید بگٹی کو قتل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز سمیت دیگر اداروں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔