خاران-کوئٹہ روڈ پر برشونکی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے زیرِ تعمیر سڑک منصوبے پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشینری کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک گلیڈر گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔













































