سوراب: نغاڑ میں آپریشن، متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

163

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے نغاڑ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے دوران مقامی افراد پر تشدد اور متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جہاں متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا، تاہم حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور ان کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔