جیونی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید چار بلوچ نوجوان جبری لاپتہ

104

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیونی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید چار بلوچ نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ شب 21 جولائی 2026 کو پاکستانی فورسز نے جیونی کے دشتی بازار میں چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ چار بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

جبری لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت محسن ولد مجید، یعقوب ولد مجید،حسیب ولد اصغر اور سمیر ولد خالد کے ناموں سے ہوئے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے یہ چاروں نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔